Shehar E Weeraan
"شہرِ ویراں"
"سارنگ خان"
آہٹ بھی ایک شور سا لگے
اس شہرِ ویراں میں
بڑی مدت سے سوئے ہوئی کیفیت تھی
اس شہرِ ویراں میں
جہاں قہقہوں نے دم توڑ دیا ہے
جہاں امید نے ساتھ چھوڑ دیا ہے
جہاں خوشی نے رخ موڑ دیا ہے
اس شہرِ ویراں میں
جہاں فضا میں ایک مایوسی ہے
دلوں میں بسی ایک بے بسی ہے
جہاں ہر طرف ایک بے رخی ہے
اس شہرِ ویراں میں
جہاں ہر ایک ذرا کاٹنے سا لگتا ہے
جہاں لوگوں کا ہجوم ہوا کرتا تھا
کھڑکیوں سے نور دکھائی پڑتا تھا
اس شہرِ ویراں میں
اس شہر کی حالت ایسی ہوئی کیوں ہے
نہ ملنے والی ایسی چارہ جوئی کیوں ہے
دیکھ کر رونے لگتا ہر کوئی کیوں ہے
کبھی اپنا وقت ادھر گزارا میں
اس شہرِ ویراں میں
اس شہرِ ویراں میں
👁 3💬 0
Something wrong with this poem?
Replies are closed for this poem.
Your Poem's Voice
See what makes your poem unique — its voice, energy, themes, and the literary traditions it draws from.
Comments (0)
No comments yet. Be the first to share your thoughts.
Log in to leave a comment.